بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے :رانا افتخار
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سماجی شخصیت رانا افتخار نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔
بجلی کے بھاری بلوں نے عام آدمی، مزدور، تاجر اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ بجلی مہنگی ہونے سے نہ صرف گھریلو صارفین متاثر ہو رہے ہیں بلکہ صنعت، زراعت اور کاروباری سرگرمیاں بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔رانا افتخار احمد نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے حالات میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments