رکشہ خراب ہونے کا جھانسہ دے کر خاتون کا لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے بھرا بیگ چوری

رکشہ خراب ہونے کا جھانسہ دے کر خاتون کا لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے بھرا بیگ چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نوسربازوں نے خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں اور نقدی سے محروم کر دیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں عابدہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ خریداری کے بعد رکشے میں سوار ہو کر جی ٹی ایس چوک پہنچی تو رکشہ ڈرائیور نے رکشہ خراب ہونے کا جھانسہ دے کر اسے روک لیا۔ اس دوران ملزمان اس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری کرکے فرار ہو گئے ، جس میں نقدی بھی موجود تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...