پولیس شہداء کے اہلخانہ میں 25 لاکھ کے امدادی چیک تقسیم

پولیس شہداء کے اہلخانہ میں 25 لاکھ کے امدادی چیک تقسیم

آر پی او انعام الرحمن ملک کی پو لیس شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے پولیس شہداء کے اہلخانہ سے ریجنل پولیس آفس میں ملاقات کی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے اہلخانہ میں گھروں کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کے مالی امدادی چیک تقسیم کیے ، جبکہ ہر شہید کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندان محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کے لیے محکمہ پولیس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء نے امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...