گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج شورکوٹ کا سالانہ کانووکیشن
مہمان خصوصی نے طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کیں ، والدین کی شرکت
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن شورکوٹ چھاؤنی میں دوسری سالانہ کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور ادیب اور نقاد ڈاکٹر ناصر عباس نیّر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تعلیم مکمل کرنے والی طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کیں۔ کالج میں سال 2022ء سے 2026ء کے سیشن کی فارغ التحصیل طالبات کے اعزاز میں کانووکیشن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر ساجدہ پروین، ڈاکٹر کاشف عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم خان لاشاری، کالج پرنسپل ڈاکٹر شازیہ گوندل، اساتذہ، پروفیسرز اور طالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چار سالہ بی ایس اردو اور بی ایس انگلش پروگرام مکمل کرنے والی کامیاب طالبات اور پوزیشن ہولڈرز میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ناصر عباس نیّر اور دیگر معزز مہمانوں نے طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے دوران طالبات کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، والدین کی دعاؤں، توجہ اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حصول علم کا سفر جاری رکھتے ہوئے مزید محنت کریں گی اور عملی زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments