زرعی یونیورسٹی کی پنجاب انوویشن ٹیکنالوجی ایکسپو میں 6پوزیشنیں
مقابلے میں 80 جامعات نے شرکت کی جبکہ 350 منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرتے ہوئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونہار پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو 2026ء میں مختلف اختراعی منصوبوں کی کیٹیگریز میں چھ پوزیشنیں حاصل کر لیں۔ مقابلے میں 80 جامعات نے شرکت کی جبکہ 350 منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تمام جامعات میں سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کے ہمراہ کامیاب فیکلٹی ممبران میں انعامات تقسیم کیے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ‘‘یمکن فوڈز’’ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد کی قیادت میں پیش کیے گئے منصوبے ‘‘فوڈ سکیورٹی کے فروغ، غذائی قلت کے خاتمے ، پیداواری صلاحیت میں اضافے ، پائیداری کے استحکام اور غذائی نظام میں تبدیلی کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والی سویا بین کی اقسام کا فروغ’’ نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈاکٹر رضیہ ندیم کی سربراہی میں تیار کردہ منصوبے ‘‘صنعتی فضلے سے بھاری دھاتوں کے خاتمے کے لیے ضائع شدہ مواد سے ماحول دوست جاذب ٹیکنالوجی کی تیاری’’ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈاکٹر شہباز ناصر خان کی قیادت میں پیش کیے گئے منصوبے ‘‘بائیو ہوم انرجی: صاف ستھری کھانا پکانے کی توانائی کے لیے ایک ہزار لیٹر کے گھریلو بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب’’ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments