زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈاکٹر صدام حسین کو قازقستان کی جانب سے ڈسٹنگوئشڈ پروفیسر کا اعزاز
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قازقستان کی ساکن سیفولن قازق ایگرو ٹیکنیکل ریسرچ یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈین و وائس چیئرمین ڈاکٹر صدام حسین کو ‘‘ڈسٹنگوئشڈ پروفیسر’’ کے اعزاز سے نواز دیا۔
قازق ایگرو ٹیکنیکل ریسرچ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے باضابطہ طور پر اس اعزاز کی منظوری دی ہے ۔یہ اعزاز دونوں پاکستانی ماہرینِ تعلیم کی تعلیمی قیادت، تحقیقی خدمات اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں نمایاں کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments