اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے ایل ای ڈی، نقدی چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے ایل ای ڈی، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں جہاںزیب نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر کو تالا لگا کر رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے نقدی، موبائلز، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments