سمندری میں غیر قانونی پارکنگ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن گئی
سمندری (نمائندہ دنیا)گوجرہ موڑ سے لاری اڈا تک شہر کی اہم شاہراہ پر مختلف مقامات پر غیر قانونی پارکنگ ٹریفک کے لیے بڑا مسئلہ بن گئی۔
سول ہسپتال کے باہر سڑک کے کناروں سمیت مختلف مقامات پر گاڑیاں، رکشے اور دیگر ٹرانسپورٹ بے ہنگم انداز میں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔غیر قانونی پارکنگ کے باعث حادثات پیش آنے کے ساتھ شہریوں، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments