12 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات، ملزم کیخلاف مقدمہ

 12 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا  حرکات، ملزم کیخلاف مقدمہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا ) محلہ نیو پلاٹ میں 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محمد عاطف نے تھانہ سٹی گوجرہ میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 12 سالہ بیٹی فاطمہ محلہ میں موجود تھی کہ اسی دوران محلہ کے رہائشی غلام حسین نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات شروع کر دیں۔بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...