رانا خالد منج این اے 101 کے فیسکو کوآرڈینیٹر مقرر، کارکنوں کی مبارکباد

رانا خالد منج این اے 101 کے فیسکو  کوآرڈینیٹر مقرر، کارکنوں کی مبارکباد

بلوچنی (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ورکرز کی تنظیمی خدمات کے اعتراف میں فیصل آباد کے مختلف قومی اسمبلی کے حلقوں میں فیسکو کوآرڈینیٹر مقرر کر دئیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع فیصل آباد کے صدر رانا خالد منج کو این اے 101 کا فیسکو واپڈا کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا گیا۔ ان کی تقرری پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے کو سراہا گیا۔ رانا خالد منج کو میاں عرفان منان ٹکٹ ہولڈر این اے 101 اور چوہدری فقیر حسین ڈوگر سابق ایم پی اے پی پی 116 کی سفارش پر اس اہم ذمہ داری کے لیے نامزد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں پارٹی سے وابستگی، تنظیمی خدمات اور عوامی رابطوں کے اعتراف میں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...