صفائی بل شہریوں کو موصول، مکان کی ہر منزل کے حساب سے بل
صفائی بلوں کے طریقہ کار اور مقررہ نرخوں پر نظرثانی کی جائے :لو گوں کا مطالبہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذریعے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے بل شہریوں کو موصول ہونا شروع ہوگئے ، مبینہ طور پر مکان کی ہر منزل کے حساب سے بل مقرر کیے جانے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔شہریوں کو موصول ہونے والے صفائی بلوں میں مکان کی منزلوں کے حساب سے رقم وصول کی جا رہی ہے ، جس کے باعث زیادہ منزلوں پر مشتمل مکانات کے مالکان کو زیادہ بل ادا کرنا پڑے گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ، ایسے میں صفائی بلوں کا اضافی بوجھ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی بلوں کے طریقہ کار اور مقررہ نرخوں پر نظرثانی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments