سمندری میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، ناجائز منافع خوری

سمندری میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، ناجائز منافع خوری

روزمرہ استعمال کی اشیاء کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے

سمندری (نمائندہ دنیا)مہنگائی کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے سرکاری اداروں کی موجودگی کے باوجود شہر میں خودساختہ مہنگائی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ سبزیوں، پھلوں، گوشت، دودھ، دہی، دالوں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق دکاندار مبینہ طور پر سرکاری نرخ ناموں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، جبکہ قیمتوں کی نگرانی اور چیکنگ کا مؤثر نظام بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...