ششم سے دہم جماعت تک نصاب آن لائن کر دیا گیا

ششم سے دہم جماعت تک نصاب آن لائن کر دیا گیا

طلبہ کی دلچسپی بڑ ھا نے کے لئے ڈیجیٹل بکس میں ہزاروں لیکچرز،تصا ویر ،اینیمیشن اور امتحانی مشقیں وغیرہ اپ لوڈکی گئیںچھٹی سے آٹھویں تک سائنس ،حساب،نہم اور دہم جما عت کی ریا ضی ، جنر ل سا ئنس ،با ئیا لوجی ،کیمسٹر ی اورفزکس آن لا ئن

گو جر انو الہ (لیڈ ی رپو رٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چھٹیوں سے قبل طلبہ کو بہتر ین تعلیمی سہو لیات فراہم کر نے کے لئے چھٹی سے لے کر دہم تک کا جدید نصاب آ ن لائن کر دیا گیا اورا س کے لئے با قاعدہ پنجاب حکو مت کی ویب سائٹ بنائی گئی ہے ۔طلبہ کی دلچسپی بڑ ھا نے کے لئے ڈیجیٹل بکس میں ہزاروں لیکچرز،تصاویر ،اینیمیشن اور امتحانی مشقیں وغیرہ اپ لوڈ کی گئیں ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکو مت پنجاب کی جا نب سے تمام اضلا ع کی روڈ میپ پر رینکنگ ،اسا تذ ہ اور طلبہ کا ڈیٹا پنجاب سکول ایجو کیشن کی ویب سا ئٹ پر اپ لو ڈ کر نے کے بعد تعلیمی نصا ب کو بھی آن لائن کر دیا گیا ۔ای لر ننگ کے نام سے بنا ئی گئی اس ویب سا ئٹ میں ابتدائی طور پرچھٹی جما عت سے لے کر آٹھویں تک سائنس اور حسا ب جبکہ نہم اور دہم جما عت کی ریا ضی ، جنر ل سا ئنس ،با ئیا لوجی ،کیمسٹر ی ،فزکس کو آن لا ئن کیا گیا ہے ۔موسم گر ما کی تعطیلا ت کے دوران لا کھوں بچے سمر کیمپ کے دوران www.elearn.punjab.gov.pk پر جا کر اس ویب سا ئٹ تک رسا ئی حا صل کر سکتے ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکو مت کی جانب سے تعلیمی ایمر جنسی نا فذ ہو نے کے بعد ہنگا می بنیا دوں پر بہتر ی کے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں جس میں طلبہ کے لئے نصاب کو آن لا ئن کر نا خو ش آئند ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں