شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
اُنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments