حکومت خیرات نہیں اجناس کی جائز قیمت دے :کسان بورڈ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ۔۔
کسانوں کو گندم کی منصفانہ قیمت 4ہزار روپے من کی ضمانت دینے کی بجائے 5ایکڑ کے مالک کسانوں کو5ہزار روپے فی ایکڑامداد دینے کے جس دوسرے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے وہ بھی پچھلے ہفتہ کے پیکج کی طرح اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف اور اور کسانوں سے سنگین مذاق ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ منڈ ی میں2200روپے من میں فروخت ہونے والی گندم پر کاشتکا ر کو پچاس سے ساٹھ ہزار روپے فی ایکڑ خسارہ برداشت کرنا پڑ رہاہے جو اسے مالی تباہی سے دوچارکررہاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو اعتماد میں لیکر ایسی متوازن پالیسی بنائی جائے ، جس میں خیرات کی صورت میں مراعات کے بجائے اجناس کی منصفانہ قیمت اور کھاد تیل بجلی وغیرہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی ہوسکے ۔