میلاد چوک میں ریڑھی بانوں کا قبضہ، پیرا فورس ہٹا نہ سکی

 میلاد چوک میں ریڑھی بانوں کا قبضہ، پیرا فورس ہٹا نہ سکی

موترہ(نامہ نگار )شہر میں پیرا فورس اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ، ڈسکہ شہرمیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازمین کی طرف سے چاندگاڑی پر لاؤڈ سپیکر لگاکر اعلانات کئے جارہے ہیں کہ۔۔۔

ریڑھی بان اور چاندگاڑی ڈرائیور جنہوں نے میلاد چوک میں قبضہ جمایاہوا ہے وہ اپنی ریڑھیاں اور چاندگاڑیاں لیکر جامع مسجد نور ڈسکہ کے پاس چلے جائیں اور اپنی حدودمیں رہ کر ریڑھیاں لگائیں اور چاندگاڑیاں کھڑی کریں یہ احکامات اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے جاری کئے ہیں مگر میلاد چوک میں کھڑے ہونیوالے ریڑھی بان اور چاندگاڑی ڈرائیوروں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے احکامات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دئیے ہیں اور وہ سینہ زوری کیساتھ وہاں سے اپنی ریڑھیاں اور چاندگاڑیاں ہٹانے کوتیار ہی نہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بنائی گئی پیرا فورس بھی ڈسکہ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آرہی ہے پیرا فورس جن کا کام تجاوزات مافیا کو نکیل ڈالنا ہے وہ صرف گاڑی میں دوروں تک محدود ہے باقی کسی ریڑھی بان کو کچھ بھی نہیں کہتے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر پیرا فورس کے دانش نے حسب روایت کال اٹینڈ نہ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں