ٹریفک جرمانوں نے عام شہری کی کمر توڑ دی :ڈاکٹر طارق

ٹریفک جرمانوں نے عام شہری کی کمر توڑ دی :ڈاکٹر طارق

گجرات (نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نئے ‘‘ٹریفک فائنز 2025’’ کے نام پر عوام پر جرمانوں کا طوفان مسلط کرنا انتہائی قابلِ مذمت، غیر دانشمندانہ اور ظلم پر مبنی اقدام ہے ،عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے نیچے دب چکے ہیں اور حکومت نے اس پالیسی کے ذریعے عام شہری کی کمر مزید توڑ دی ۔انہو ں نے کہاکہ یہ جرمانے اصلاحِ احوال نہیں، عوامی جیبیں خالی کرنے کا ہتھکنڈا ہیں2000 روپے سے 20000 روپے تک جرمانے کر دینا، موٹر سائیکل سوار سے لیکر ٹرک ڈرائیور تک ہر طبقے کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے پاس انتظامی اصلاحات کا کوئی منصوبہ نہیں،صرف آمدن بڑھانے کا شارٹ کٹ تلاش کیا گیا ہے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اصل خرابی ڈرائیور میں نہیں، نظام میں ہے سڑکوں کی خستہ حالی، ٹریفک سسٹم کی نااہلی، سگنلز کی خرابی، پولیس کی کمزور کارکردگی اور حادثات کے اسباب دور کرنے کے بجائے حکومت صرف عوام کو ‘‘جرمانہ مشین’’ سمجھ رہی ہے ۔غریب شہریوں پر ظلم، مزدور، رکشہ ڈرائیور، دیہاڑی دار سب متاثرہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ جس شخص کی روزانہ کی کمائی 500سے 1500 روپے ہے ، وہ 2000 یا 20000روپے کے جرمانے کیسے ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں