حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا :مشاہد رضا

حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا :مشاہد رضا

پھالیہ (نامہ نگار )ضلعی صدر مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین مشاہدرضا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے شب وروز کوشاں ہیں اور بالخصوص پنجاب میں نئے منصوبے متعارف کروائے جا رہے ہیں اور عوام کو انکی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ساتھیوں کیساتھ ڈیرہ سید قمر عباس لیدھر اور ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ دنیا ضیغم عباس کی رہائشگاہ پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب سے چوری ڈکیتی راہزنی اغواء برائے تاوان جیسے جرائم کا خاتمہ کر دکھایا ہے اور پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے فل فرائی ہاف فرائی جیسے اقدامات کر کے پنجاب کو جرائم سے پاک کر دکھایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب لوگ رات کی تاریکیوں میں بے خو ف و خطر سفر کرنے سے گھبراتے نہیں اور جرائم پیشہ افراد ملک چھوڑ کر بیرون ممالک کا رخ کر چکے ہیں اور بچ جانے والے یا تو پولیس مقابلوں میں لقمہ اجل بن گئے یا فل فرائی یا ہاف فرائی کی نظر ہو چکے ہیں جو پنجاب گورنمنٹ کے منفرد اور نمایاں تاریخی کارنامے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں