نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش

نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں  سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سٹی نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف8گھنٹے گیس فراہم کی جانی ہے جس میں صبح ساڑھے پانچ سے ساڑھے آٹھ، دوپہر ساڑھے گیارہ سے ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے پانچ سے ساڑھے آٹھ بجے تک فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔

حکومت کے اعلان کے باوجود مقررہ اوقات میں بھی گیس موجود نہیں ہوتی جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانا تک ممکن نہیں شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم اعلان کردہ شیڈول پر ہی سختی سے عمل کرواتے ہوئے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں