ایل ایس کی بھرتی ،گیپکو کو رزلٹ ڈکلیئر نہ کرنے کا حکم

 ایل ایس کی بھرتی ،گیپکو کو رزلٹ ڈکلیئر نہ کرنے کا حکم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گیپکو میں لائن سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ پر نئی بھرتی، لیبر کورٹ نے چیف ایگزیکٹو گیپکو اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر کو لائن سپرنٹنڈنٹ 2 کی سیٹ پر نئی بھرتی کا رزلٹ جاری کرنے سے روک دیا ۔ لیبر کورٹ نے چیف ایگزیکٹو گیپکو اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے طلب کر لیا ۔

گیپکو ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین نے چیئرمین تنویر حسین کی وساطت سے لیبر کورٹ گوجرانوالہ میں دادرسی کیلئے پٹیشن دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ گیپکو میں اپنی ذمہ دارری احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں ۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ گیپکو اسسٹنٹ لائن مین ،لائن مین ٹو لائن مین ون کی سیٹوں پر وہ پروموشن کے حقدار ہیں لیکن انہیں پروموٹ کرنے کے بجائے نئی بھرتی کی جا رہی ہے اور اگر یہ عمل مکمل ہو گیا تو اس سے ان سمیت دیگر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اس لیے عدالت صورتحال کا نوٹس لے اور نئی بھرتی کے عمل کو روکا جائے ۔لیبر کورٹ کے پریزائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے درخواست پر ابتدائی دلائل کی سماعت کے بعد چیف ایگزیکٹو گیپکو اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ایچ آر کو نوٹس جاری کر نے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں