اداروں کیخلاف افراد کا محاسبہ کرنا چاہیے :شافع حسین
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 14اگست 1947 کو حقیقی آزادی حاصل کر چکا ہے اور آج اس کی آزادی کا تحفظ ہماری بہادر افواج کر رہی ہیں پاکستانی افواج ہمارا فخر ہے اور ہم سکون کی نیند ان کی لازوال قربانیوں کے باعث لے رہے ہیں۔
شافع حسین نے کہا کہ ڈی جی ایس پی آر نے پریس کانفرس میں بالکل ٹھیک کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا بیانیہ ملک کی آرمی کیخلاف ہمیشہ بنتا ہے جس سے ہمارے بیرونی اور اندرونی دشمنوں میں فرق ختم ہو جاتا ہے ،ایسے ہتھکنڈوں کا سختی سے محاسبہ کرنا چا ہیے ، اندون ملک اور بیرون ملک بیٹھے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا چا ہیے جو ہماری افواج کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں اور جو لوگ ایسے پروپیگنڈا کا حصہ نہیں ہیں ان افراد کو ریلیف مل رہا ہے ۔