پھالیہ:بے قابو کارنہر میں جا گری ، ایک شخص جاں بحق
پھالیہ (نامہ نگار )تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جا گری ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پھالیہ کے علاقہ بھاگٹ تھانہ کے قریب آر کیو لنک نہر میں کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پھالیہ کے علاقہ بھاگٹ تھانہ کے قریب آر کیو لنک نہر کے کنارے اندوہناک حادثہ پیش آیا تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر سیدھی نہر میں جا گری، ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران نہر میں ڈوبی گاڑی کو نکال لیا جبکہ گاڑی میں موجود 30 سالہ محمد عمران ولد محمد منشا موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔متوفی کا تعلق علی چوک حافظ آباد سٹی سے بتایا جاتا ہے ، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔