کرسمس کے حوالے مسیحی آبادیوں میں تیاریاں شروع

کرسمس کے حوالے مسیحی آبادیوں میں تیاریاں شروع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کرسمس کے حوالے مسیحی آبادیوں میں تیاریاں شروع ہو گئیں،پھولوں کی ایڈوانس بکنگ کروا دی ،ضلعی انتظامیہ سستے کرسمس بازار بھی سجائے گی ۔

شہر میں جی ٹی روڈ سیالکوٹی گیٹ،لاہوری گیٹ،ایمن آبادی گیٹ، ٹھاکر سنگھ گیٹ،گرجاکھی دروازہ ،سیٹلائٹ ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،پیپلز کالونی،کچا فتومنڈ،پکا فتومنڈ،کھوکھر کی،فرا نسیس آبادگرجاکھی دروازہ،حافظ آباد روڈ،نوشہرہ روڈ،سلیم کالونی سمیت دیگر مسیحی آبادیوں میں کرسمس ٹری، جینگل بیل، گفٹس، کرسمس ہیٹ ،سٹارز، سینٹا کلاز ، برقی قمقمے ،کراس ،مسیحی گیتوں کی سیڈیز ،کھلونے اور دیگر اشیا کی خریدو فروخت کی جا رہی ہے ، گوجرانوالہ کے گل فروشوں نے کرسمس کیلئے لاکھوں روپے کے پھول ، پتیوں کی ایڈوانس بکنگ کروا دی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی علاقوں میں سستے بازار لگانے کی تجویز بھی زیرغور ہے جہاں آٹا چینی،گھی،دالیں،گوشت،سبزی فروٹ ودیگر اشیاء خورونوش حکومتی سبسڈی پر مہیا کی جائیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں