پارا چنار میں دہشتگردوں سے لڑتے راہوالی کا صو بیدار شہید

 پارا چنار میں دہشتگردوں سے  لڑتے راہوالی کا صو بیدار شہید

راہوالی (نامہ نگار )ایک روز قبل وزیرستان کے علاقہ پاراچنار میں الخوارج دہشتگردوں کیساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے راہوالی کے 38سالہ 4بچوں کا والد صوبیدار شوکت حبیب اعوان نے جام شہادت نوش کرلیا۔

شہید کا جسد خاکی محلہ شریف پورہ راہوالی میں ان کے گھر پہنچنے پر پڑے قبرستان راہوالی میں تدفین کی جائے گی جہاں پاک فوج کا دستہ شہید کو سلامی پیش کرے گا۔ شہید صوبیدار شوکت حبیب اعوان کے والد محمد حبیب اعوان بھی پاک آرمی میں اپنی خدمات انجام دے کر ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں