نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے فنی تعلیم کے پروگرام کا آٖغاز

نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے فنی تعلیم کے پروگرام کا آٖغاز

ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )نیوٹیک کے تحت 5 این جی اوز کی خصوصی کاوشوں سے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے فنی تعلیم کے پروگرام کا آٖغاز کر دیا گیا ۔

المنارہ انسٹیٹیوٹ سکلز اینڈ نالج کی طرف سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری نوید اشرف، وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی ٹیم سید داؤد شاہ بخاری پولیٹیکل سیکرٹری، محمد افضل منشا سٹی صدر مسلم لیگ ن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں 500کے قریب طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔مقررین نے فنی تعلیم کی ضرورت کو اجاگر کرنے کیلئے اس کی اہمیت پر زور دیا اور طلبا وطالبات سے کہا کہ وہ فنی تعلیم کو حاصل کرنے کیلئے آئیں ان کو ہرقسم کی معلومات فراہم کی جائے گی ان کو تعلیم مفت فراہم کرنے کرنے کے ساتھ ساتھ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں