سمبڑیال :پیرا فورس اور انتظامیہ قصابوں کے سامنے بے بس
سمبڑیال (سٹی رپورٹر )پیرا فورس اور انتظامیہ قصابوں کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی،سمبڑیال تحصیل بھر میں قصابوں نے اپنا راج قائم کر لیا، پانی ملا چھوٹا اور بڑا گوشت سرکاری ریٹ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے لگے ، چھوٹا گوشت 1800روپے سرکاری ریٹ کے بجائے 2200 روپے جبکہ بڑاگوشت 800 روپے کلو گرام کے بجائے 1300 روپے کلو گرام تک فروخت جاری۔
مہنگائی پر کنٹرول کے حوالے سے پیرا فورس کا کردار بھی کام کے بجائے صرف نام تک محدود ہونے لگا، انتظامیہ کی سستی اور نااہلی کے باعث تحصیل سمبڑیال بھر میں قصابوں نے گوشت کے حکومتی مقرر کردہ نرخوں کے بجائے اپنی من مانی کرتے ہوئے سرکاری مقرر کردہ نرخوں سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے ۔ حکومتی مقرر کردہ ریٹ کے مطابق چھوٹے گوشت کا سرکاری ریٹ 1800 روپے اور بڑے گوشت کا ریٹ 800 روپے کلو گرام ہے جبکہ قصاب حضرات سرعام حکومتی ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے شہریوں میں چھوٹا گوشت 2300 روپے اور بڑا گوشت 1200 سو تا 1300 روپے تک سرعام فروخت کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کررہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سمیت متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔