پولیس اور دیگر اداروں کی گورنمنٹ مرے کالج میں فرضی مشق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے گورنمنٹ مرے کالج میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی کمانڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کی ایس ڈی پی او سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی اور سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے ریسکیو 1122 ،سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے افراد بھی موجود تھے فرضی مشق میں اہلکاروں کی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جانچ کی گئی اس دوران کالج کے طلبا و طالبات کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی کی صورت میں انکا پہلا قدم کیا ہو گا فرضی مشق میں ایک کلاس روم میں موجود تین افراد کو برآمد کیا گیا اور انکو حراست میں لینے اور پولیس کی برق رفتاری دکھائی گئی۔