آر پی او کا دورہ گجرات ، ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری

آر پی او کا دورہ گجرات ، ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری

گجرات (نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر نے گجرات کا اہم دورہ کیا ، پولیس لائن گجرات پہنچنے پر آر پی او کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر گلدستہ رکھا اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آر پی او نے دورے کے دوران علما کرام اور کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان اور سماجی استحکام کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے SDPOs اور SHOs سے میٹنگ کی اور امن و امان کی صورتحال، پولیس کارکردگی اور عوامی سروس ڈلیوری سے متعلق بریفنگ لی، آر پی او گوجرانوالہ نے ٹریفک سٹاف سے بھی خصوصی میٹنگ کی جس میں ٹریفک مینجمنٹ، حادثات کی روک تھام اور بہتر حکمت عملی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔آر پی او گوجرانوالہ نے سیف سٹی گجرات کا دورہ بھی کیا جہاں ڈیوٹی پر موجود افسران نے جدید مانیٹرنگ سسٹمز اور آپریشنل ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔بعدازاں ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی او گوجرانوالہ نے عوامی مسائل براہِ راست سنے اور متعلقہ افسر وں کو فوری، مؤثر اور شفاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔دورے کے اختتام پر پولیس لائن گجرات میں منعقدہ اجلاسِ عام سے آر پی او گوجرانوالہ نے پولیس افسر وں و ملازمین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ معیار اور عوامی خدمت کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں