وزیرآباد:سیلاب زدہ علاقوں کی 5رابطہ سڑکوں کی منظوری

وزیرآباد:سیلاب زدہ علاقوں کی 5رابطہ سڑکوں کی منظوری

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ممبر صوبائی اسمبلی کی کاوشوں سے سیلاب زدہ علاقوں کی 5رابطہ سڑکوں کی منظوری، پہلے مرحلے میں موضع رانا اور بہرام کی4کلومیٹر کارپٹ روڈ بنائی جائے گی ۔

 ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور ممبر صوبائی اسمبلی وقار حمد چیمہ کی خصوصی کاوشوں سے سیلاب سے متاثرہ بیلہ کے دو گاؤں رانا اور بہرام جن کی سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں ان موضع جات کی سڑکوں کی تعمیر پر فوری کام شروع کیا جا رہا ہے ان سڑکوں کا ٹینڈر منظور ہوا ہے اور اس روڈ کی لاگت 8 کروڑ روپے بتائی گئی ہے یہ سڑک 12 فٹ چوڑی بنائی جائے گی اس کی مدت تکمیل6ماہ ہے سڑک کی تعمیر پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا سیلابی علاقوں کی سڑکوں کی منظوری پر علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین فیاض اکبر گھمن اور اہل علاقہ نے بلال فاروق تارڑ اور وقار احمد چیمہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس موقع پر بلال فاروق تارڑ اور چوہدری وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے وعدے کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں سمیت دیگر سہولیات بھی عوام کو فوری مہیا کریں گے یہی ان کی جماعت مسلم لیگ ن کا مشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں