کامونکے :ڈاکوئوں نے 4افراد سے رقم اور موبائل فون لوٹ لئے
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں4افراد سے رقم اور موبائل فون لوٹ لیے گئے ۔ نواحی گاؤں چنڈالہ کے وقار سے 3 ڈاکو راجباہ پل پر 41 ہزار روپے اور موبائل لے گئے ۔
موڑ ایمن آباد کے ثاقب سہیل سے کسوکی روڈ پر 2 ڈاکو 65 ہزار روپے لے گئے ۔ سموں بالا کے عامر علی سے 3 ڈاکو نند پور کے قریب 15 سو روپے اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ موبائل کمپنی کے سیلز مین نوید سے نیو غلہ منڈی کے قریب دو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئے ۔