عالم چوک:مالک مکان نے کرایہ دار کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )یوسف پورہ میں مالک مکان نے کرایہ دار کی 20سالہ بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں طلعت بی بی اپنی بیٹی (س) کے ساتھ عامر کے مکان میں کرایہ پر رہائش پذیر ہے ، گزشتہ روز طلعت بی بی خریداری کیلئے بازار گئی ہوئی تھی کہ مالک مکان عامر گھر میں گھس گیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ اروپ پولیس نے طلعت بی بی کی درخواست پر عامر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔