ڈسکہ:نامعلوم شخص نے پٹرول چھڑک کر گھر کے گیراج کو آگ لگا دی
ڈسکہ(نامہ نگار )نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گھر کے گیراج پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کا وقاص احمد گھر پر موجود تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار جس نے چادراور ٹوپی سے چہرہ چھپایا ہوا تھا آیا اور موٹر سائیکل سائیڈ پرکھڑی کر کے گھر کے قریب آیا اور گیراج پر پٹرول چھڑک کر ایک پٹرول کی بوتل کو آگ لگا کر گھر کے گیراج میں پھینک دیا ،تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔