سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرحان مجتبیٰ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے شہر کے مختلف قبرستانوں، چرچز، ٹی سی پی پوائنٹس ،اہم رہائشی علاقوں اور گلی محلوں میں موجود صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ سی ای او نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی، جگہ جگہ نصب ویسٹ کنٹینرز، سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن سروس کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور جہاں بہتری کی ضرورت تھی وہاں متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔