پولیس ورکنگ کو بہتر بنا کر عوام کا اعتماد بحال کرینگے :سی پی او

پولیس ورکنگ کو بہتر بنا کر عوام کا اعتماد بحال کرینگے :سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تھانہ سول لائن ، سیٹلائٹ ٹاؤن ،تھانہ کوتوالی اورسرکل آفس سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقادکیا ،عوامی شکایات کو سنا اورشکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ افسر وں کو احکامات جاری کئے ۔

 سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھی جائے گی،پولیس ورکنگ کو مزید بہتر بنا کر عوام کا اعتماد بحال کریں گے ، کمیونٹی پولیسنگ کو فعال کرنے کیلئے عوام دوست پالیسوں پر عمل کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹرسردار غیاث گل خان نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ بھی نہیں،عوام ہی وہ بہترین ذریعہ ہیں جو پولیس ورکنگ میں خامیوں کی نشاندہی کر کے بہتری کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور اپنی قیمتی آرا کے ذریعے پولیس جوانوں اور افسروں کو مزید فعال کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر شہریوں نے سی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور داد رسی کے لئے درخواستیں پیش کیں۔ ڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے شہریوں کے مسائل سنے۔اور انہیں یقین دلایا کہ عوام کی حفاظت کے لئے پولیس دن رات کوشاں ہے اور فرائض کی ادائیگی میں کوئی کمی و کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں