یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ٹریفک سیفٹی سیمینار ، ڈی پی او کی شرکت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او فیصل شہزاد نے ڈی ٹی او کے ہمراہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں منعقد ٹریفک سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس (MVO) میں کی گئی حالیہ ترامیم، ٹریفک قوانین کی اہمیت اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کے تقاضوں سے طور پر آگاہ کیا۔
انہوں نے طلبہ کے مختلف سوالات کے جامع جوابات د ئیے اور کہا کہ معاشرے میں نظم و ضبط اْس وقت قائم ہوتا ہے جب نوجوان نسل ٹریفک اصولوں کو سمجھ کر ان پر عمل کرے ۔