اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی شادی ہال مالکان کے ساتھ میٹنگ
گجرات (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016ء کے تحت ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
شادی ہالز مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی مفاد میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کے لیے نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔