پولیس خدمت مرکز ڈسکہ ،شہریوں کیلئے لائسنس کا حصول مشکل
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں شہریوں کیلئے لائسنس کا حصول مشکل ہوگیا، رش زیادہ ہونے کی بنا پر پولیس خدمت مرکز ڈسکہ والوں نے آفس کے دروازے شہریوں کیلئے بند کردئیے۔
گزشتہ کئی دنوں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو ہزاروں روپے کے چالان او ر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے جس کی بنا پر تمام شہری چالانوں اور ایف آئی آر سے بچنے کیلئے پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں موٹرسائیکلوں کے لائسنس بنوانے کیلئے آرہے ہیں، پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں لائسنس بنانے کیلئے کاؤنٹر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کا پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں لائسنس کا حصول مشکل ہوگیا ، شہری پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں علی الصبح ہی لائن میں آکر کھڑے ہوجاتے ہیں، پولیس خدمت مرکز ڈسکہ کے باہر لائسنس بنوانے کیلئے شہریوں کی لمبی قطار لگی ہوتی ہے ، گزشتہ روزپولیس خدمت مرکز ڈسکہ والوں نے شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے لائسنس بنوانے کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے اپنے دفتر کے دروازے بند کردئیے ، شہری پولیس خدمت مرکز ڈسکہ کے باہر کافی دیرانتظار کرتے رہے مگر کسی نے بھی دروازہ نہ کھولاپولیس خدمت مرکز ڈسکہ کے ملازمین آفس کے اندر گپیں لگانے میں مصروف رہے ،قطار میں کھڑے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔