تتلے عالی:سپورٹس کمپلیکس کے ٹوٹے دروازے ، سہولیات نا پید

تتلے عالی:سپورٹس کمپلیکس کے ٹوٹے دروازے ، سہولیات نا پید

تتلے عالی(نامہ نگار )ملت سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات ناپید کھڑکیاں دروازے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ۔

 تتلے عالی اور نواحی علاقوں کے نوجوانوں کو انڈور گیمز کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کامونکے روڈ پر ملت سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی گئی تھی جس میں علاقہ کے نوجوان بیڈ منٹن سمیت دیگر انڈور گیمز کرتے ہیں،تتلے عالی ملت سپورٹس کمپلیکس کے کھلاڑیوں کا ضلع بھر میں کوئی مقابلہ نہیں ،محکمہ سپورٹس کی جانب سے کمپلیکس کی دیکھ بھال کیلئے 3 چوکیدار ڈیوٹی کر رہے ہیں لیکن مبینہ غفلت ولاپروا ئی کے باعث اس کی تمام کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں قیمتی سامان چوری ہوگیا ہے جس سے سپورٹس کمپلیکس کے اندر دھول جم چکی ہے ۔اہل علاقہ نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں