کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ماں جاں بحق ، 4 بیٹیاں زخمی
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )خونی پلی کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق بیٹیاں زخمی ہو گئیں ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ہرلانوالی کی رہائشی40سالہ فرزانہ بی بی 4بیٹوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قلعہ دیدار سنگھ جا رہی تھی کہ دھاڑیوال میں خونی پلی پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے فرزانہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔