ڈسکہ :گھروں کے اوپر سے بجلی کے تار ہٹانے کا منصوبہ
ڈسکہ(نامہ نگار )حلقہ این اے 73ڈسکہ کے علاقہ بیگ چک کا دیرینہ مطالبہ محترمہ نوشین افتخار کی کاوشوں سے پورا ہوگیا ، گھروں کے اوپر سے 11ہزار کے وی کے تار ہٹانے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
ڈسکہ کے حلقہ این اے 73کے علاقہ موضع بیگ چک میں 25سے 30گھروں کی چھتوں کے اوپر سے 11ہزارKVکے تار گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے اہل دیہہ کوجانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اہل دیہہ کے مطالبے پر این اے 73ڈسکہ سے ممبر قومی اسمبلی محترمہ نوشین افتخار کی کوششیں رنگ لائیں انہوں نے موضع بیگ چک میں گھروں کے اوپر سے گزرنے والے 11ہزار kvکی تار ہٹانے کے منصوبہ کو منظور کر الیا جس سے اہل دیہہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔ دیرینہ اور سنگین مسئلہ حل ہونے پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی حکم پر، سیدہ نوشین افتخار شاہ صاحبہ کی بھرپور کاوشوں اور حافظ ایوب کی زیرنگرانی میں پاس کیا گیا۔