اعزازیہ پروگرام ، سیالکوٹ میں 2500 آئمہ کرام رجسٹرڈ

اعزازیہ پروگرام ، سیالکوٹ میں 2500 آئمہ کرام رجسٹرڈ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب امام مسجد اعزازیہ پروگرام کے تحت ضلع بھر سے 2500 آئمہ کرام کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور علما کرام اس عمل کو بروقت مکمل کرنے میں تعاون فراہم کریں۔یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شاہد عباس اور کوارڈی نیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ سمیت تمام مکاتب کے علما کرام اور ممبران امن کمیٹی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں مساجد کے خطبا کیلئے اعزازیہ کیلئے جاری رجسٹریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیالکوٹ میں علما نے مثالی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور مسلکی اختلافات کو نظر انداز کر تے ہوئے امن کے قیام میں ہمیشہ مددگار رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ امید ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر علما کرام بھی شرپسند عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں انتظامیہ اور پولیس سے بھر پور تعاون جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر علما کرام نے انتظامیہ اور پولیس کو ہر ممکن کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں