حافظ آباد:کمشنر کا نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پراجیکٹ کا دورہ
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کمشنر نوید حیدر شیرازی کا حافظ آباد کا دورہ ،کمشنر نے 8 ارب کی لاگت سے زیر تعمیر نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پراجیکٹ،ماڈل ریڑھی بازار،بیوٹی فکیشن کے منصوبوں،ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔کمشنر نے مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،اسے سی پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس سمیت محکمہ تعلیم،ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر،لائیو سٹاک ،ریسکیو 1122،ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر محکموں کے افسر اجلاس میں شریک تھے ۔کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کے افسر وں کو ہدایت کی کہ نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میگا پراجیکٹ کو کوالٹی کے مطابق جلد مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اندرون سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔کمشنر نے ونیکے روڈ پر بنانے جانے والے نئے ریڑھی بازار اور گوجرانوالہ روڈ پر قائم ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی کی سہولت،سستی اشیا کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیوٹی فکیشن کے مختلف کاموں کا بھی جائزہ لیا ،گوجرانوالہ روڈ نزد دوآبہ نہر بنائے جانے والی گرین بیلٹ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں تیار کیے جانے والے جاگنگ ٹریک کا بھی دورہ کیا اور ان منصوبوں کو سراہا ۔