نوشہرہ ورکاں: اراضی و اگزار کرانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن پٹواری ریکارڈ سمیت غائب

نوشہرہ ورکاں: اراضی و اگزار کرانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن پٹواری ریکارڈ سمیت غائب

منگوکی ورکاں کے اوورسیز نثاراحمد اور عنصر نے 4 سال قبل 16 ایکڑ سے زائد رقبہ خریدا لیکن قبضہ حاصل نہ کر سکے ،نئی پا لیسی کے تحت ٹیم واگزار کرانے پہنچی تو نا کام لوٹ گئی ، اے سی نے پٹواری معطل کر دیا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا )پٹواری کی پھرتیاں ،انتظامیہ اراضی واگزار کر انے پہنچی تو پٹواری ریکارڈ سمیت موقع سے غائب،اسسٹنٹ کمشنر نے پٹواری کو معطل کردیا،بتایا گیا ہے کہ موضع منگوکی ورکاں کے رہائشی اوورسیز نثاراحمد اور عنصر نے ونڈالہ ورکاں کے رقبہ میں ساڑھے سولہ ایکڑ اراضی4سال قبل خریدی ،عدالتوں اور مختلف انتظامی افسر وں کے احکامات کے باوجود انتظامیہ مالکان کو قابضین سے اراضی واگزار کر ا کردینے میں ناکام رہی،

گزشتہ روز قابضین کے متعلق جاری پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق نائب تحصیلدار افتخار بھنڈر اور قانونگو اعجاز اکبرشاہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قابضین فیصل،یاسر وغیرہ سے اراضی واگزار کر انے پہنچے تو حلقہ پٹواری شہباز احمد قابضین کی مبینہ ملی بھگت سے ریکارڈ سمیت غائب ہوگیا، انتظامی افسر اور پولیس کی نفری ناکام لوٹ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے پٹواری شہباز احمد کو معطل کردیا ۔متاثرہ فریق کا کہناتھا کہ حلقہ پٹواری شہباز احمد قبل ازیں بھی اسی معاملہ میں ریکارڈ غائب کرنے پر معطل رہا اور اثرورسوخ استعمال کرکے بحال ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں