سی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے 4 تھانوں کے ایس ایچ او زکو تبدیل کر دیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خا ن نے 4تھانوں کے ایس ایچ او زکو تبدیل کر کے نئے افسر تعینات کر د ئیے ۔
انسپکٹر فرحت نواز چٹھہ کو ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد، انسپکٹر امتیاز بھنڈر کو ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد جبکہ انسپکٹر مجاہد عباس کو ایس ایچ او تھانہ فیروز والا اور محمد احمد منج کو ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ تعینات کر دیا گیا۔