سرما میں بھی گیپکو کے 98ہزار 912 بجلی یونٹس چوری

سرما میں بھی گیپکو کے 98ہزار 912 بجلی یونٹس چوری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم سرما میں بھی گیپکو کے 98ہزار 912 بجلی یونٹس چوری ،گیپکو نے گوجرانوالہ کے 157 مقامات پر بجلی چوری کے واقعات پر مقدمات درج کرواد ئیے لیکن پولیس نے ایک بھی بجلی چوری کو گرفتار نہیں کیا

،بجلی چوری سب سے زیادہ گردونواح کے دیہات میں پکڑ ی گئی جہاں قلعہ دیدار سنگھ ،پپناکھہ ،ایمن آباد وغیرہ میں46 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی اور36 ہزار331 یونٹس ضائع ہوئے ، اسی طرح کامونکے اورواہنڈہ میں32 مقامات پربجلی چوری پکڑی گئی جہاں 25ہزار 735 یونٹس ضائع ہوئے ، نوشہرہ ورکاں میں29 مقامات اور اندرون سٹی کے 29 علاقوں میں بھی بجلی چوری پکڑی گئی تاہم انڈسٹریل ایریا ماڈل ٹاؤن ،باغبانپورہ وغیرہ میں 21مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جس پر گیپکو افسر وں نے مقدمات کے اندراج کیلئے 157 استغاثہ جات ارسال کرد ئیے لیکن پولیس کی جانب سے 108 مقدمات درج کرد ئیے گئے جبکہ 49مقدمات درج نہ ہوسکے ۔ گیپکو کے مطابق پولیس کی جانب سے ایک بھی بجلی چورگرفتارنہیں کیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج ہوئے انہوں نے عدالت سے ضمانتیں کروالیں تاہم بجلی چوروں سے 28 فیصد ریکوری کرلی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں