سنی علما کو نسل کا یو م صدیق اکبر ؓ سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )یومِ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبر ؓکے موقع پر سنی علما کونسل کے زیرِ اہتمام مطالباتی جلوس فیصل پلازہ سے نکالا گیا جس کی قیادت مولانا عادل شیر فاروقی، صدر سنی علما کونسل ضلع حافظ آباد نے کی۔
جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب فوارہ چوک پہنچا جہاں جنرل سیکرٹری تحصیل حافظ آباد مولانا شہاب الاسلام، تحصیل صدر مولانا عثمان گجر، مولانا اسماعیل سمیت دیگر خطبا نے خطاب کیا۔ مقررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ یومِ خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکبر ؓ22 جمادی الثانی کو عام تعطیل قرار دے کر سرکاری سطح پر منایا جائے ۔