تتلے عالی:خرچ مانگنے پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج

تتلے عالی:خرچ مانگنے پر اہلیہ کو  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج

تتلے عالی(نامہ نگار )خرچ مانگنے پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، خاوند اورسسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

کامونکی کے علی رضا کی بہن شہلا بی بی کی شادی8سال قبل سادھو گورائیہ کے نثار سے ہوئی جن کے 3 بچے ہیں ،گزشتہ روز خاتون نے گھر کیلئے خرچ مانگنے پر خاوند نے باپ کے ساتھ مل کر تشدد کیا ،بہنوئی کے با پ نے بذریعہ فون دھمکی دی کہ میں نے بیٹے کی دوسری شادی کرنی ہے اپنی بہن کو یہاں سے لے جائو ،علی رضا بہن کو ملنے گیا تو باپ بیٹے نے اسے بھی دھمکیاں دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں