پھالیہ: صاف ستھرا پنجاب منصوبہ ناکام، شہر میں گندگی کے ڈھیر

 پھالیہ: صاف ستھرا پنجاب منصوبہ ناکام، شہر میں گندگی کے ڈھیر

پھالیہ (نامہ نگار) پھالیہ میں صاف ستھرا پنجاب منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے اور شہریوں کی شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔

 شہر کے ہر محلے میں گندگی کے ڈھیر، بند نالیاں اور سڑکوں پر بدترین صفائی کی صورتحال نے منصوبے کی عملی طور پر ناکامی ظاہر کر دی ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ نالیاں ابلنے لگی ہیں اور گلیاں گندگی سے بھر چکی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صاف ستھرا پنجاب تحصیل پھالیہ کے انچارج اور ان کے ملازمین کی کارکردگی دفتروں تک محدود دکھائی دیتی ہے ۔ انچارج کا کہنا ہے کہ صفائی کرنے والے ورکرز کی کمی اور دور دراز اضلاع سے منگوائے گئے ورکرز کی محدود تعداد کی وجہ سے شہریوں کو مطمئن کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام سے پہلے میونسپل کمیٹی پھالیہ کا صفائی انتظام کہیں بہتر تھا، اور اگر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صفائی ممکن نہیں تو اس ناکام نظام کو ختم کر کے دوبارہ میونسپل کمیٹی پھالیہ کو ذمہ داری سونپی جائے ۔ شہریوں نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں