حافظ آباد: حکیم خالد حسین قادری نوشاہی کی نماز جنازہ ادا

 حافظ آباد: حکیم خالد حسین  قادری نوشاہی کی نماز جنازہ ادا

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) بزم نعت حافظ آباد کے سینئر نائب صدر اور دربار حضرت سائیں حسین شاہ قمرقادرؒ کے سجادہ نشین باوا فضل حسین شاہ قادری نوشاہی کے چھوٹے بھائی حکیم خالد حسین قادری نوشاہی کی نماز جنازہ دربار حضرت سائیں حسین شاہ قمر قادرؒ ونیکے چوک میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سابق ضلع ناظم کرنل رعلی احمد اعوان، علماء، تاجروں، صحافیوں اور شہر کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کی رسم قل آج نماز ظہر کے بعد دربار حضرت سائیں حسین شاہ قمر قادرؒ ونیکے چوک میں ادا کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں