معروف سماجی شخصیت حاجی محمد ریاست علی نمبردار کا انتقال
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سماجی شخصیت اور کمیونٹی رہنما حاجی محمد ریاست علی نمبردار مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، وکلاء، صحافیوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حاجی محمد ریاست علی نمبردار نیشنل بینک کے منیجر چوہدری محمد فاروق چیمہ، چوہدری شہباز احمد چیمہ، چوہدری صلاح الدین اکبر چیمہ کے والد، حافظ ظفر اقبال کے چچا اور عمر نواز چیمہ کے دادا جان تھے ۔مرحوم کو ان کی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی رسم قل کل پھالوکی، تحصیل وزیرآباد میں ادا کی جائے گی۔